حق دو تحریک کے رہنماوٴں کی گرفتاری کے خلاف گوادر، اورماڑہ اور پسنی میں مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال اور مظاہرے جا رہی ہے۔
کارکنان نے مکران کوسٹل ہائی وے، اورماڑہ اور پسنی زیرو پوائنٹ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا، زیروپوائنٹ بند ہوجانے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔شٹر ڈاوٴن ہڑتال کے باعث گوادر، اورماڑہ اور پسنی کی تمام مارکیٹ، کاروباری مراکز اور بینک بند ہیں۔
جبکہ تربت میں حق دو تحریک کی جانب سے حق دو تحریک کے قائد حسین واڑیلہ کی گرفتاری کےخلاف حق دو تحریک کے کارکنان نے تربت بازار کو زبردستی بند کرنے کی کوشش کی جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
مظاہرین نے نیشنل بنک چوک ہر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی۔ دو مشتبہ شخص پولیس نےگرفتار کئے۔
تاحال حالات کشیدہ ہیں۔انتظامیہ کا کہناہے کہ کاروباری حضرات کے تحفظ کیلئے مشتعل افراد کو ان کا کاروبار زبردستی بند کرنے نہیں دینگے۔