کوئٹہ :
حب کے علاقے ساکران روڈ قبرستان کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔زرائع کے مطابق مقتول کی شناخت حب بھِٹ آباد کے رہائشی محب علی کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقہ کولواہ آشال کے رہائشی عبدالواحد ولد سلیم نامی شخص کی پھندا لگی لاش برآمدکی گئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اس کی لاش بدھ کی صبح علاقہ میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔یاد رہے کہ مزکورہ شخص نے منگل کے روزگھریلو ناچاقی پر اپنے دو معصوم بچوں کا گلہ دباکر انہیں قتل کردیا تھااور وہاں سے فرار ہوا تھا۔