کوئٹہ :
بلوچ وومن فورم کی مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ ایک حاملہ بلوچ عورت کو اغوا کرکے اسکی مسخ
شدہ لاش پھینکنا ایک تشویشناک عمل ہے، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ترجمان نے کہا گزشتہ دنوں توہینِ مذہب کے نام پرنمیران ہونے والے عبدالرﺅف کا بھائی اور بھابی کی مغربی بلوچستان میں لاپتہ ہونے کے بعد ان کی مسخ شدہ لاش ملنا ایک دلخراش واقعہ ہے۔
دنیا میں کہیں بھی بلوچوں کے حق میں بولنے والا شخص ریاستی اور ان کے حمایتیوں کے شر سے محفوظ نہیں۔
اس سے قبل بھی بلوچستان اور دوسرے ممالک میں بلوچ عورتوں کو لاپتہ کرنا انکی مسخ شدہ لاش پھینکنا اور کچھ کو ذہنی طور پر مفلوج کر کے نیم مردہ حالات میں چھوڑنے کے کئی واقعات پیش آئے، جسکی واضح مثال نور جہاں، ماحل اور حبیبہ پیرجان ہیں اور لمہ وطن بانک کریمہ کی شہادت بھی بلوچ قوم کیلئے کسی قومی سانحے سے کم نہیں تھی۔