جھل مگسی میں زمینی تکرار پر قتل ہونے والے امداد علی جویو کے ورثاء سیاسی سماجی و دیگر افراد کی جانب سے ایک بار پھر سٹی پولیس تھانہ اوستہ محمد کے سامنے جھل مگسی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں ۔
احتجاج کرتے ہوئے لواحقین کا کہنا تھا جب تک ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا جائے گا ،ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کے پولیس کی جانب سے ہمیں پرآمن احتجاج کرنے سے روکا جا رہا ہے ، ہم پر لاٹھی چارج اور میت کی بے حرمتی بھی کی گئی ، اس ظلم کے خلاف حکام اور انتظامیہ نوٹس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوستہ محمد انتظامیہ نے ہمیں احتجاج سے روکنے کی کوشش کی، میت کے ساتھ آنے والی خواتین کو محصور رکھا گیا، جھل مگسی انتظامیہ بااثر ملزمان کو تحفظ دے رہی ہے۔
خیال رہے مقامی نوابوں نے جویو فیملی کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو انھوں نے اپنے زمین کو بچانے کی کوشش کی مگرمکامی نواب و انتظامیہ جویو فیملی پر حملہ آور ہوئے جنکے نتیجے میں امداد جویو مارے گئے
فیملی نے لاش کو لیکر احتجاج کرنے کی کوشش کی مگر انتظامیہ و علاقائی نوابوں نے انکے احتجاج کو ختم کرنے کیلئے خواتین پر حملہ کیا اور ان پر ہاتھ اٹھائے۔