کراچی:
جبری لاپتہ بلوچ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر بیٹھے ہیں۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاءمیں سعید عمر، عمران، عبدالحمید زہری اور دوسرے لاپتہ افراد کے خاندان کے افراد شامل ہیں۔ مظاہرین نے سندھ حکومت، رینجرز، سی ٹی ڈی اور دیگر حکام بالا سے اپیل کی کہ ان کے پیاروں کو جلد بازیاب کراتے ہوئے اہلخانہ کی پریشانیوں کو دور کیا جائے۔