تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سکریپ کاکاروبارکرنے والے صادق ولد شمبے سکنہ مند لبنان کوقتل کردیا۔
چاغی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سعید اکبر ولد حیات محمد سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان، گلنار بیگم ولد شبرات سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل بالاناڑی کے علاقے واگیہ میں ڈھاڈر لیویز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں مختلف وارداتوں میں ملوث ڈاکو دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک اور لیویز اہلکار زخمی ہو گیا۔