تربت :
بی ایس او پجار تربت زون کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تربت یونیورسٹی اپنی پرانی طلباءکش پالیسیوں پر عملدرآمد سے گریز کرے، بلاجواز بسوں کو بند کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے،جامعہ تربت کی انتظامیہ ہوش کا ناخن لیکر طلبہ کش پالیسیوں سے گریز کرے،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) تربت زون نے اپنے پالیسی بیان میں واضح کر دیا کہ تعلیم اور تعلیمی اداروں پر اجارہ داری اور غیر اخلاقی، تعلیم دشمنی، طلبہ کش پالیسیوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہاکہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد انتظامیہ نے ایک بار پھر بلاجواز کچھ بسوںکی سروس کو معطل کرکے ایک بار اپنی طلبہ کش پالیسیوں پر گامزن ہونے کی ناکام کوششیں شروع کی جسے بی ایس او ناکام بنائے گی۔
انہی رویوں کی وجہ سے طلبہ ذہنی طور پر شدید نالاں ہیں جو بی ایس او کو قبول نہیں ہے،ہم واضح کرتے ہیں کہ انتظامیہ ہوش کے ناخن لیکر اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے فوری طور پر معطل شدہ بسوں کو بحال کرے وگرنہ تاریخ گواہ ہے کہ بی ایس او قوم کے حقوق کے لیئے ایک قدم پیچھے ہٹنے کو گناہ کبیرہ سمجھتی ہے۔
اگر ٹرانسپورٹ کی سہولیات بحال نہ ہوئیں تو ہم سخت سے سخت احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔