تربت:
تربت یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے چھ طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کے طور ان کے امتحانی نتائج روکنے کے خلاف طلباء کا احتجاج،جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے غیرمعینہ مدت کیلئے یونیورسٹی کودرس و تدریس کے لیئے بند کردیا۔ان اقدام کے خلاف طلبہ نے جمعرات کو کلاسز کا بائیکاٹ کیا اور ریلی نکالی۔
طلباتنظیموں کے رہنماوں نے ذرائع ابلاغ کوبتایا کہ مختلف اوقات کے دوران طلباء مسائل کے حل کے لیے احتجاج کی پاداش میں یونیورسٹی انتظامیہ نے مختلف شعبہ جات میں زیرتعلیم 6طلباء یاسربیبگر، لہداد، باہوٹ چنگیز، زرک رئیس، معراج اسلم، فاروق شمبے کے امتحانی نتائج روک دیے تھے جس کے خلاف چند ماہ قبل طلباء نے احتجاج کیاتھا جس پر آل پارٹیز کیچ کے نمائندوں کے ساتھ یونیورسٹی انتظامیہ نے مزاکرات کے دوران مزکورہ طلباکے نتائج جاری کرنے کامعائدہ کیاتھا مگر نتائج تاحال جاری نہیں کئے گئے۔
آج ہم اپنے جائز مطالبے پر احتجاج کررہے تھے کہ غیراعلانیہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ہاسٹل فوری خالی کرنے کا حکم دیاگیا،عدم تعمیل پربجلی اورپانی بند کرنے کی دھمکی دی گئی۔
جبکہ ہاسٹل میس بند کیاگیا ہے جس سے ہاسٹل کے طلباء وطالبات شدید مشکلات وپریشانیوں سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایسی تعلیم دشمن اقدام کے خلاف طلباء کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے، 24گھنٹے کے اندر اندر مزکورہ طلبہء کے امتحانی نتائج جاری نہ کئے گئے تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان جلد کیاجائے گا۔
انہوں نے بتایاکہ بی ایس او اوربی ایس او پجارنے طلباء احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے۔