تربت:
تربت سٹی کے علاقے دشتی بازار میں کل رات شب دس بجے کے قریب چار مسلح افراد نے حسن حسین میڈیکل اسٹور گھس کر گن پوائنٹ پر میڈیکل اسٹورسے نقدی و دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیے، جبکہ اس دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو بھی زخمی کردیا۔
مزکورہ واقعہ پرانجمن تاجران اور میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کی وفد کا ایس ایس پی کیچ سے ملاقات، ڈکیتی کی وارداتوں کے متعلق اپنے تحفظات پولیس کو پیش کیے۔
ایس ایس پی نے وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد اس گروہ کو گرفتار کیا جائے گاجبکہ پولیس چیکنگ اور گشت کوبڑھایاجائے گا۔