تربت:
سیٹلائیٹ ٹاؤن تربت میں عائشہ مسجد کے قریب ایک برقعہ پوش مشتبہ لڑکی دیکھی گئی تھی جس کے متعلق مبینہ طور پر ایک ممکنہ خودکش حملہ آور کا گمان کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں ایک چھوٹی لڑکی ہیٹ ٹوپی پہنے کندھے پر بیگ اٹھائے مسجد کے قریب نظر آرہی ہے جسے مبینہ طور پر ایک ممکنہ خود کش حملہ آور کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
تاہم پولیس نے شہر میں کسی بھی ممکنہ خودکش حملہ آور کی موجودگی سے انکار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو افواہ قرار دے کر شہر میں خوف وہراس پھیلانے کی کوشش قرار دیا۔
پولیس کے مطابق دو دن قبل شہر میں ایک طالبہ کی تصویر کو مبینہ خودکش حملہ آور بناکر وائرل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جو تصویر سوشل میڈیا میں وائرل ہے دراصل وہ ایک اسکول طالبہ کی ہے اس لیے شہری اس حوالے سے کسی خوف کا شکار نہ ہوں۔
یادرہے تربت میں گزشتہ مہینے 24جون کوکمشنرہاؤس کے قریب ایک خاتون خودکش نے سیکورٹی فورسزکے قافلے پرخودکش حملہ کیاتھا۔