تربت میں شاہ زئی ہوٹل ڈنک کے قریب تشدد زدہ لاش برآمد، لاش کی شناخت جمال ولد جہانگیر سکنہ ژوب سے ہوئی۔
اطلاع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بدھ کی شام ماشاءاللہ ہوٹل کے نزدیک ایک شخص کو اغوا کرلیا تھا جس کی لاش جمعرات کو عشاءکے وقت شاہ زئی ہوٹل ڈنک کے قریب سوراب ندی میں پھینک دی گئی۔ جس کی شناخت جمال ولد جہانگیر سکنہ ژوب سے کی گئی۔
لاش پر تشدد کے نشانات تھے، لاش ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردی گئی۔
تاہم واقعے کے اصل محرک معلوم نہ ہوسکے۔