رات گئے گوگدان میں سیکیورٹی فورسز کا چھاپہ، چار نوجوان حراست میں لے لیے۔گزشتہ شب گئے سیکیورٹی فورسز نے گوگدان میں مختلف گھروں میں چھاپہ مار کر چار نوجوان گرفتار کرلیا۔
گرفتار نوجوانوں کے اہلخانہ نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، ان میں مرزا ولد برکت، بلال ولد حاجی عبدلعزیز، عبدالرازق ولد محمد جان اور محمد حنیف ولد غلام جان شامل ہیں جبکہ گوگدان ہی سے محمد حنیف دادو نامی نوجوان پہلے سے زیر حراست ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق 2 سرف گاڑیوں پر سوار سیکورٹی فورسز نے منگل کی شب بلوچستان کے شہر تربت میں خضدار سے تعلق رکھنے والے چھ بلوچ نان بائیوں کو شدید تشدد کے بعد گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسزاورخفیہ اداروں کے ہاتھوں بلوچوں کی جبری گمشدگیوں کے کیسزمیں روزبہ روز اضافہ ہورہاہے جن کی اکثریت میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوتی۔