آل پارٹیز کیچ کے کنوینر خالد ولید سیفی کی سربراہی میں ایک وفد نے منگل کو پبلک لائبریری تربت کا دورہ کرکے انتظامیہ سے ملاقات کی اور لائبریری کا معائنہ کیا۔
آل پارٹیز کے وفد میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی قدیر احمد، خلیل تگرانی، نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن محمد جان دشتی، پی پی کے احد الہی میروزئی، کیچ سول سوسائٹی کے کنوینر التاز سخی، عومر ہوت و دیگر شامل تھے۔
انہیں لا فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر گل حسن اور تربت یونیورسٹی کے رجسٹرار گنگزار نے پبلک لائبریری کے متعلق بریفنگ دی اور بعدازاں پبلک لائبریری کی چھت کا معائنہ کرایا۔
انہوں نے بتایا کہ پبلک لائبریری کی مرمت کا کام کافی حد تک مکمل ہوگیا ہے البتہ کچھ ضروری چیزیں باقی ہیں جنہیں جلد پورا کیا جائے گا۔
آل پارٹیز کیچ کے وفد سے عید کے فوراً لائبریری عام پڑھنے والوں کے لیے کھولنے پر اتفاق کیا گیا اور خواہش مند طلبہ و دیگر افراد سے کہا گیا کہ وہ جلد اپنی رجسٹریشن کرائیں۔