تحصیل تمپ کے عوام نے کیسکو کی جانب سے 18 گھنٹے کے طویل لوڈشیدنگ خلاف احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔
تفصیلات کے مطابق ریلی کے شرکاء نے کیسکو ایکسیئن کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے تمپ کی مختلف گلی کوچوں سے ہوتے ہوئے تمپ کالج کراس پر دھرنا دیا جبکہ تمپ ، تربت مرکزی شاہراہ کو چھ گھنٹے کیلئے عام ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کیسکو کے ایکسیئن نے بذریعہ فون تحصیل تمپ کے تینوں فیڈرز کی لوڈشیڈنگ کو اٹھارہ گھنٹے بڑھا دیا ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈشیدنگ کے معاملے کو بہترین میکنیزم پر لانے کیلئے عوام ہر حال میں تیار ہے، مگر دوسری جانب کسیکو کی نااہل اور کرپٹ ایکسیئن اپنی ذاتی ضد اور انا کو تحصیل تمپ پر مسلط کرنا چاہتا ہے جسکی ہم اجازت نہین دیتے ہیں۔
انہوں کے کہا کہ محکمہ تمپ عوام کو تنگ کرنے کے اپنے دیرینہ روش پر قاہم ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ایکسیئن نے عوام کو تنگ کرنا بند نہیں کیا تو وہ ضلعی سطح تک احتجاج کرینگے