لسبیلہ:
بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل حب کے آرگنائزر یاسف بلوچ نے گزشتہ روز کراچی میں پر امن مظاہرین پر تشدد اور بلوچ خواتین کی گرفتاری کو سندھ حکومت کی آمرانہ پالیسی کی بد ترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں بلوچ خواتین کو پر امن احتجاج سے روکنا دراصل جمہوریت و جمہوری عمل کو سبو تاژ کرنے کے مترادف ہے جسکی بلوچستان نیشنل پارٹی لسبیلہ شدید ترین الفاظ میں مزمت کرتی ہے۔