اسلام آباد:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ، وزیر مملکت میر ھاشم نوتیزئی اور ایم پی اے واجہ ثناء بلوچ نے اسلام آباد میں متحدہ عر ب امارات کے سفارت خانہ میں شیخ خلیفه بن زید بن سلطان النہیان کے انتقال پر امارات کے سفیر سے تعزیت کی اور تعزیتی کتابچہ میں اپنے تاثرات درج کیے-