بلوچستان کے علاقے بلیدہ ضلع کیچ میں زیر تعمیر ڈیم پر کام کرنیوالی کمپنی کے کیمپ پر مسلع افراد نے حملہ کرکے بھاری مشینری کو نذر آتش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل بلیدہ ضلع کیچ میں کوتاپک ڈیم زامران کی تعمیر کرنیوالی نجی کمپنی کے کیمپ پر مسلع افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا اور مشینری کو نذرآتش کرکے نقصان پہنچا یا
ذرائع کے مطابق مسلع افراد کی جانب سے مذکورہ منصوبے سے منسلک تمام افراد کو تنبہہ کی گئی کہ وہ پروجیکٹ سے کنارہ کشی اختیار کریں ۔