بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 15مئی کو طلب کر لیا گیا۔ گور نر بلو چستان ملک عبد الولی خان کاکڑ نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 15مئی کو سہ پہر 3بجے طلب کر لیا ہے ۔
اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران، پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا
جبکہ تمام سر کاری اور غیر سر کا ری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔