بی ایس او پجار نوشکی زون کا سی ٹی ڈی آپریشن کیخلاف میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ۔
مظاہرین نے پلے کارڈ، بی ایس او کے جھنڈے اور شہداءکی تصاویر اٹھا رکھے تھیے۔
احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ ، بی ایس او پجار کے مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری وکرم کنول بلوچ، بی ایس او کے سی سی ممبر آغا حق نواز شاہ، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں یہ پہلا واقعہ نہیں کہ جس میں لاپتہ نوجوانوں کو قتل کیا گیا ہو، تاریخ گواہ ہے کہ یہاں کئی بے گناہ بزرگ، بچے اور نوجوان قتل ہوچکے ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ ہم نے وسیم تابش بلوچ اور دیگر اغواءشدہ بلوچوں کے لیے بلوچستان کے تمام اضلاع کے علاوہ کراچی میں بھی مظاہرے کیے، وسیم تابش بلوچ کو خضدار سے اغوا کیا گیا تھا اور اب جعلی آپریشن میں وسیم تابش بلوچ، سلال بادینی اور دیگر نوجوانوں کو قتل کیا گیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
مقررین نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بلوچ نسل کشی کا نوٹس لیں اور اغواءنما گرفتار لوگوں کو بازیاب کرانے اور انہیں عدالتوں میں پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔