وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو کی زیرِ صدارت لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن کا اجلاس ہوا
اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی ،رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی، و دیگر متعلقہ حکام بھی کمیشن اجلاس میں شریک تھے
اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکر ٹر ی داخلہ صالح محمد ناصر کی جانب سے بریفنگ دی گئی
اجلاس کے شرکاءنے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا وزیر داخلہ نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو حل کیے جانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس ضمن میں آئندہ میٹنگ میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقاتیں کی جائے۔