بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کوئٹہ پہنچ گئے ،کوئٹہ ائر پورٹ پر پارٹی کے ارکان اسمبلی ،مرکزی رہنماوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں ان کااستقبال کیا ۔
سرداراختر مینگل کی سربراہی میں لاپتہ افراد کے مسئلہ پر قائم کمیشن 15 نومبر منگل کے دن وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کرےگی ۔
کمیشن کے سربراہ اور ارکان تنظیم کے رہنماوں اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کرینگے ،اس کے علاوہ کیمٹی ارکان گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ سمیت اعلیٰ حکام اور وکلاءسے ملاقات کرینگے