کوئٹہ:
نیشنل پارٹی کے سربراہوسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کامریڈ رفیق کھوسہ کی سیاسی جدوجہد کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس او کے کارکن سے لیکر سیکرٹری جنرل اور عملی سیاست تک کامریڈ رفیق کھوسہ نے قید و بند کی تکلیف دہ صعبوتیں برداشت کئے۔اور ان کو لاپتہ بھی کیا گیا شکر ہے کہ وہ بازیاب ہوگئے۔
انہوں نے یادداشتوں کو کتابی شکل دیکر قومی تحریک کی بہترین خدمت کی اور نوجوانوں کو کتاب پڑھ کر اکابرین کی سیاسی جدوجہد سے باعلم ہونے کے ساتھ ساتھ آراستہ ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ محمد حسن عنقا 20 سال سے زائد کا عرصہ جیلوں میں قید رہے بابو شورش اور گل خان نصیر نے سیاسی کارکنوں کی تربیت کی لیکن آج کا نوجوان ان کو صحافی شاعر و لکھاری سمجھتا ہے حلانکہ وہ ہمارے رہنما و لیڈر تھے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں رفیق کھوسہ کی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر طاہر بزنجو ،چاچا اللہ بخش بزدار پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند آغا گل ملک عنایت اللہ کاسی، بی یاس او پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابرار برکت نے بھی خطاب کیا۔