بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے جرمنی میں بی این ایم کے زون کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کابینہ کی کارکردگی اور کاوشوں سے آج یہ اجلاس منعقد ہوا ہے، امید کرتا ہوں کہ نومنتخب کابینہ بہتر انداز میں اپنے تحریکی کاموں کو آگے بڑھانے میں جدوجہد کرے گی- انہوں نے بلوچ قومی تحریک میں خواتین کی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچ خواتین آج اپنے بھائیوں کے ساتھ تحریک میں برابری کی بنیاد پر شامل ہیں اور اپنا ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں –
انہوں نے کہا کہ قومی تحریک کو کچلنے کے لیے جب ریاست نے سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور انکی مسخ شدہ لاشیں اجتماعی قبروں میں دفنا دیے تو بلوچ خواتین میدان میں نکلی اور اپنے بھائیوں کی جدوجہد کو آگے بڑھایا اور کئی تکلیفیں برداشت کی آج ایک بار پھر ریاست نے بلوچ خواتین کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے اور انکی جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہورہا ہے