بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی سنگت الیاس یونٹ کا یونٹ باڈی اجلاس، ابراھیم بلوچ صدر اور سفیان بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب-
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بساک کراچی زون کے نائب صدر نے کہا کہ کراچی بلوچ قوم پرست سیاست کا مرکز تھا جسے سازشوں اور ہتھکنڈوں کے زریعے کینگ وار اور منشیات کے مرکز میں تبدیل کردیا گیا ہے بحثیت بلوچ طلباء تنظیم ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنا موقف کراچی کے ہر بلوچ علاقوں میں پہنچائیں اور کراچی کے لوکل بلوچوں کو بلوچ قوم پرستی سیاست کی جانب پھر سے گامزن کریں-
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دوستوں نے کہا کہ اگر ہم تنظیم اور بلوچ سیاست کو منظم شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں تو تنظیم کے ہر ایک کارکن کو ” زمہ دار ” ہونا ہوگا اور تنظیمی لٹریچر کا پابندی کے ساتھ مطالعہ اور تنظیم کے پروگرام کا سوشل میڈیا میں تشہیر کرنا نہایت ہی اہم ہے ہمیں بحیثیت سیاسی کارکن اپنے قومی زمہ داریوں کا ادراک ہونا چاہیے اور زاتی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر قومی و اجتماعی عمل میں آگے آنا چاہیے-
اجلاس کے آکر میں بساک الیاس یونٹ کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی جس کے مطابق:
پریذیڈنٹ ابراھیم
وائس پریزیڈنٹ کرم بلوچ
جنرل سیکرٹری سفیان بلوچ
ڈپٹی جنرل سیکریٹری نعمان بلوچ
انفارمیشن سیکرٹری نواز بلوچ