بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام، نادرا اور محکمہ صحت کے درمیان معاہدے پر دستخط
معاہدے پرسی ای او بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام اسد اللہ کاکڑ اور نادرا کے چیف پروجیکٹس گوہر خان کے درمیان ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان اور سی ای او فیڈرل ہیلتھ انشورنس کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔
معاہدے کا مقصد کمانڈ سینٹر اور سینٹرل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا قیام ہے۔
اس موقع پر چیف پروجیکٹس گوہر خان نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت نادرا کی جانب سے پروگرام کو ڈیٹا کی تصدیق کی خدمات اور الائیڈ سروسز فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ نادرا ایک جامع مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (MIS) فراہم کرنے میں مدد کرے گا جس میں پینل میں شامل تمام ہسپتالوں کو نادرا کے ڈیٹا بیس سے منسلک کیا جائے گا۔