بلوچستان کے علاقے زرغون میں فورسز پر حملہ ہواہے۔
حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ باقی ساتھی فرار ہوگئے۔
ترجمان فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی جانب سے تخریب کاروی کے خاتمے کےلیے علاقے میں آپریشن جاری رہے گا۔