تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج جمعرات کو شام چار بجے ہوگا ۔
اجلاس میں میزانیہ برائے مالی سال2023-24پر بحث ہوگی جو جمعہ اور ہفتہ کے اجلاسوں میں بھی جاری رہے گی
جبکہ اتوار کو ضمنی مطالبات زر ،پیر26جون کو سالانہ مطالبات زر برائے مالی سال2023-24منظور جبکہ منگل 27جون کو آئندہ مالی سال 2023-24اور مالی سال 2022-23ءکے منظورشدہ ضمنی اخراجات کے گوشوارے ایوان کی میز پر رکھے جائیں گے اور مالی مسودہ قانون برائے سال 2023زیرغور اور منظور کیا جائے گا۔