[tta_listen_btn]
بلوچستان کابینہ نے گھریلو تشدد اور آرکیالوجی سے متعلق قوانین، کوہلو میں نئی سب تحصیل اور دیگر فیصلوں کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔کابینہ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے حالیہ سیلابی صورتحال اور نقصانات اور ریلیف ورک پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسرز کی ضم شدہ حیثیت کو بحال کرنے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے ضلع کوہلو میں نئی سب تحصیل سفید کے قیام کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے بلوچستان (اینٹیکویٹیز ایکٹ2014ئ) آرکیالوجیکل رولز کی منظوری دے دی۔کابینہ نے بلوچستان (اینٹیکویٹیز ایکٹ2014) (Antiquities) آرکیالوجیکل رولز، بلوچستان کے گھریلو تشدد (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ2014) کے رولز کے منظوری دی۔کابینہ نے ضلع آواران میں پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی پی ایس ڈی پی اسکیم کے تخمینہ لاگت میں اضافے اور پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں واٹر سپلائی اسکیم کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کی منظوری بھی دی۔