بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ایک بار پھر سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اسکی شروعات بی این پی کے کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر کردی گئی ہے-
انہوں نے بتایا کہ کل بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ کے بھائی سعید احمد بلوچ کو کوئٹہ میں قتل کیا گیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ دریں اثناء بی این پی کے کارکنان نے کوئٹہ میں سعید احمد بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجاً روڑ بلاک کر دیے اور دھرنا دیا اور حکومت کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا- بی این پی کارکنان نے چھ دن کے اندر سعید احمد بلوچ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا-