کوئٹہ:
وائس فاربلوچ مسنگ پرسنزکی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق محمدرضوان ولد محمدرمضان نتھوانی سکنہ بالینہ کھٹان خضدارکوسریاب روڈ کوئٹہ سے جبری طورپرلاپتہ کردیا گیا ہے،جبکہ ضلع کیچ کے علاقے بوستان تمپ سے چھاپہ کے دوران فاروق ولد مراد محمد اور پیربخش کوحراست بعدلاپتہ کردیاگیاہے،جبکہ لیویزاہلکاردادن ولد شئے حان بگٹی کوسوئی میں جبری گمشدگی کانشانہ بنایا گیا ہے۔
اہلخانہ کے مطابق دادن لیویزمیں ملازم ہےاورگھرکاواحدکفیل ہے۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس کی بازیابی کے لئے اقدام اٹھانے کامطالبہ کیاہے۔
وائس فاربلوچ مسنگ پرسنزکے مطابق دادن بگٹی کے والد کو23 جون 2013کو چھ دیگرلوگوں کے ساتھ قتل کیاجاچکاہے۔