کوئٹہ:
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق ضلع سوئی میں جاری آپریشن کے دوران فورسز اور بھاری ہتھیاروں سے لیس مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا گیا۔
دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے آپسرمیں گزشتہ شب سیکورٹی فورسزکی تربیتی کیمپ پریوبی جی ایل جدید ہتھیاروں سے گرنیڈ حملہ کیاگیا ہے جوکیمپ سے باہرگرکرزورداردھماکے پھٹ گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔