کوئٹہ :
ذرائع کے مطابق خضدار کی تحصیل زہری کوچہ ڈنڈار میں نامعلوم مسلح افرادنے گھات لگاکرفائرنگ کرکے ثناءاللہ ولدمحبت خان ہرند زہری نامی نوجوان کوقتل کردیا۔ قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق چاغی شیرعجب کے قریب بلانوشی قبیلے کے دو ذیلی شاخوں میں گھریلو تنازعہ پر مسلح تصادم سے مسماۃ(ب)گولی لگنے سےہلاک ہوگئیں جبکہ دوبچیاں فائرنگ کی زدمیں آنے سے شدید زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو چاغی آر ایچ سی اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
علاوہ ازیں قلعہ سیف اللہ میں اول پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک موٹر سائیکل سوار کوقتل کردیا دوسرا شخص زخمی ہوا ۔
لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے نیمرغ کھنڈ کے مقام پر فائرنگ کرکے حبیب الرحمن ولد غلام سرور ساسولی سکنہ نیمرغ کو قتل کردیا،لیویز نے نعش ہسپتال منتقل کردی ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ملا بند گوادر اور ڈھوریہ اکیڈمی کے قریب قبرستان سے تقریباً ایک ہفتہ پرانی مسخ شدہ نعش برآمد کی گئی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی۔