صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ صوبے کی جامعات مالی بحران کا شکار ہیں اس معاملے کو جلد حل کیا جائے گا3 جنوری کوہایئرایجوکیشن کمیشن کے حکام کوئٹہ آرہے ہیں ان کیساتھ ملکر ان مسائل کا مستقبل بنیادوں پر حل نکالنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی تاکہ تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ازالہ ممکن بنایا جاسکے اور ادارے تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی ذمہ داری کو جاری رکھ سکیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر فاروق بازئی سمیت دیگر بھی موجود تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجیرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسسز کے اٹھارویں کانووکیشن میں 750 گریجوٹ کو ڈگریاں دیں جن میں 32گولڈمیڈلیسٹ بھی شامل تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا نصیب اللہ مری نے کہا کہ صوبے کی جامعات کے مالی بحران کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تین جنوری کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حکام کوئٹہ آرہے ہیں ان کے ساتھ ملکر جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی فارغ التحصیل نوجوانوں کو انکی محنت کا صلہ اعلی ڈگری کی صورت میں ملا ہے جس پر انکے والدین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
بلوچستان کے تمام علاقوں سے بیوٹمز یونیورسٹی میں معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں جو خوش آئند اقدام ہے نوجوانوں کی ذمہ داری بنتی یے کہ وہ ملک وقوم کا نام روشن کرنے کیلئے علمی زندگی میں خلوص دل سے کوششیں کریں۔
انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی بہت خدمات ہیں یونیورسٹی فارغ التحصیل ہوکر ڈگری لینے والے طلباء و طالبات کے والدین مبارکبا د کے مستحق ہیں ہمیں امید ہے کہ یہ قوم کے معمار حقیقی زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔