بلوچستان سے پاکستانی فورسز نے مزید چار افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا جبکہ فورسز کے زیرحراست ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
بلوچستان میں انسانی حقوق پر کام کرنے والے ادارہ پانک کے مطابق پاکستانی فورسز کے تشدد سے ایک شخص مارا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق داد بخش مسکان کو گیشکور کے فوجی کیمپ میں پاکستانی فورسز نے مسلسل چار دن تک تشدد کا نشانہ بنایا۔
پانک کے مطابق وہ فوجی کمیپ میں جانے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا، اور آج دوپہر کو مردہ حالات میں پایا گیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق وہ گھر واپس آتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دریں اثناء پاکستان فورسز نے ضلع پنجگور کے علاقے گچک سے باپ کودو بیٹوں اور داماد سمیت جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ لاپتہ ہونے والوں میں جنگیان اور اس کے بیٹے وحید، نصیب اور داماد منظور داد کریم شامل ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فورسز نے اہل علاقہ کو اپنے کیمپ بلاکر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناکر بعد ازاں چھوڑ دیا جبکہ مذکورہ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ رکھا۔