وائس فاربلوچ مسنگ پرسنزکے وائس چیئرمین ماماقدیربلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان عشروں سےایک وارزون میں تبدیل ہوچکاہےعالمی میڈیا وصحافیوں کے داخلے پرپابندی عائدہے،مکمل میڈیابلیک آؤٹ ہے۔
شہریوں کو ماروائےعدالت وآئین اغواکرکےذہنی وجسمانی تشددکیاجارہا ہے۔لوگ تنگ آکرخودکشیاں کرنےپرمجبور ہیں۔
پیدارک سےتعلق رکھنےوالےبلوچی زبان کےمشہور شاعرومعلم شہید کمال کہودائی کےخاندان سےتعلق رکھنےوالےنوجوان مہیم ولد آسمی نے30 اگست 2022 کوخودکشی کی جنھیں مارچ 2014 کو سیکورٹی فورسز نے جبری اغواکرکےشدید ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا8سالوں سےمہیم کومقامی ڈیتھ اسکواڈ ودیگرکی جانب سے متواتردھمکیاں دی جارہی تھیں۔اس سے پہلےخاندان کارکن عنایت اللہ اب تک غائب ہے ۔
ماماقدیربلوچ نے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ بلوچ نسل کشی کےخلاف آواز اٹھائیں ۔