پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بلوچستان حکومت کی درخواست پر 34ویں نیشنل گیمز ری شیڈول کر دی۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود کے مطابق نیشنل گیمز 15سے 23مئی تک کوئٹہ میں ہونا تھی لیکن بلوچستان حکومت گیمز کو ایک ہفتے آگے لے جانے کی درخواست کی تھی۔
قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے بلوچستان حکومت کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد پی او اے کی ایگزیکٹوکمیٹی نے نیشنل گیمز 22مئی سے 30مئی تک کروانے کی منظوری دی ہے۔
مزکورہ تبدیلی کی منظوری بلوچستان حکومت کی درخواست کو مد نظر رکھ کر کیا گیا۔