بسیمہ میں نامعلوم چوروں نے ڈپٹی ایجوکیشن آفس کے تالا تھوڑ کر دفتر سے پردے اور ضروری دستاویزات چوری کر لئے ۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے ڈپٹی ایجوکیشن آفس کے تالا تھوڑ کر دفتر میں داخل ہوگئے اور دفتر میں توڑ پھوڑ کرکے ضروری دستاویزات اور قیمتی پردے اٹھا کر لے گئے اے ڈی ای او ایجوکیشن کے مطابق بسیمہ کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو سالوں سے چوکیدار نہیں ہیں ہمارے دفتر میں اکثر ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں ہم نے اہل اختیار کے توجہ اکثر اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی ہیں مگر ابھی تک کسی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہیں جب تک آفس کے لیے کوئی چوکیدار بھرتی نہیں کی جاتی ایسے واقعات کو روکنا ممکن نہیں ہیں۔
خوش قسمتی سے ڈپٹی ایجوکیشن آفس فیمیل اور اے ڈی ای او آفس میں محفوظ ہیں ان دفاتر میں محکمہ تعلیم کے اہم دستاویزات رکھے ہوئے ہیں۔
دوسرے جانب محکمہ ایجوکیشن کے جانب سے بسیمہ تھانے میں نامعلوم چوروں کے خلاف اطلاعاتی رپورٹ کے بعد ایف آئی آر بھی درج کی گئی مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہیں۔