بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بائے پر جوائے بننے کا امکان ہے جس سے بلوچستان کی ساحلی پٹی کو ممکنہ خطرہ ہے موسمیات کے ڈائریکٹر عابد فاروقی نے کہا ہے کہ جنوبی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو بن گیا ہے
انہوں نے بتایا ہے کہ 9 یا 11 جون کو یہ ہوا کا کم دباو شدت اختیار کر کے سائیکلون بن سکتا ہے
اس طوفان سے بلوچستان کی ساحلی پٹی،گوادر پسنی جیونی اورماڑا گڈانی اور عمان کو ممکنہ خطرہ ہے
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ سائیکلون کا نام بنگلا دیش کے تجویز کردہ الفاظ پر بائے پر جوائے رکھا گیا ہے
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عابد فاروقی کے مطابق بائے پر جوائے کا مطلب تباہی کے ہیں۔