تربت:
جوسک کے ایک ہوٹل میں ایران بارڈر سے منسلک کاروباری حضرات کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈیزل کے کاروباری حضرات، ڈپو مالکان حق دو تحریک بلوچستان، کیچ و بارڈر پر کاروبار کرنے والے گاڑی مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں بارڈر کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا، اس وقت بارڈر پر کام کرنے والے کاروباری حضرات نقصانات سے دوچار ہیں جس کی بنیادی وجہ بارڈر بندش، لین، لسٹنگ، ٹوکن سسٹم ہے جس نے تیل کا کاروبار کرنے والوں کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا ہے۔
اجلاس میں تمام لوگوں نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا ہمارا شروع سے ایک ہی مطالبہ ہے جو کہ ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ میں بھی شامل ہیکہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس میں اضافہ کیا جائے اور شناختی کارڈ کے ذریعے بغیر کسی لسٹنگ، لین، ٹوکن آزادانہ تجارت کی اجازت دی جائے۔
اس پر تمام ڈپو مالکان، کاروباری حضرات و گاڑی مالکان حق دو تحریک نے اتفاق کیا۔