کوئٹہ :
وائس چانسلر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں MDCAT کے انٹری ٹیسٹ کا امتحان بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام بیوٹمز میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان بھر سے 9234 امیدواروں نے میں حصہ لیا جن میں5249 طلباءاور 3983 طالبات ہیں ۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاہے کہ کوئٹہ میں MDCAT کے انٹری ٹیسٹ کا امتحان بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام بیوٹمز میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان بھر سے 9234 امیدواروں نے میں حصہ لیا جن میں5249 طلباءاور 3983 طالبات ہیں ۔
نگران وزیر صحت ڈاکٹر امیر مد جوگیزئی نے انٹری ٹیسٹ کے امتحان کا معائنہ کیا اور ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی کا کہنا تھا کہ انٹری ٹیسٹanswer keyٹیسٹ کے بعد اسی دن شام کو ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی جبکہ رزلٹ ایک ہفتے میں جاری کردی جائے گا۔ا
نٹری ٹیسٹ میں 200 ایم سی کیوز تھے اور ٹیسٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے 30 منٹ تھا، ٹیسٹ کی نگرانی بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے پروفیسرز نے کی جبکہ امتحانی عملے کی خدمات بیوٹمز کے اساتذہ نے دی۔
پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی کے مطابق بولان میڈکل کالج کی 300 جبکہ مکران میڈیکل کالج کی 50، جھالاوان میڈکل کالج کی 50، لورالائی میڈکل کالج 50 ہائیر ایجوکیشن کی 20، غیر ملکی طلباءوطالبات کے لیے18 اور دیگر صوبوں کے لیے 36 ایم بی بی ایس کی سیٹیں مختص ہیں ہیں۔
بولان میڈکل کالج کی 54 سیٹیں بی ڈی ایس کے لیے مختص ہیں۔انہوں نے کہا کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کا مقصد ایک شفاف اور منصفانہ MDCAT کےامتحان کا انعقاد ہے جس سے بلوچستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کے خواہشمند طلباءکو فائدہ پہنچے۔