ایران میں غباد ناروئی نامی ایک بلوچ شخص کو 17 مئی کو ایران کے علاقے بیرجند کی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ حکام کے مطابق ناروئی کو منشیات کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ یاد رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق پانسی کی سزا یا سزائے موت دینے چین کے بعد ایران دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے-
پچھلے مہینے انسانی حقوق کی دو عالمی تنظیموں ایران ہیومن رائٹس اور فرانسس ٹوگیدر اگینسٹ دا ڈیتھ پینلٹی نے اپنی جاری کردہ مشترکہ رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ایران میں سال 2021 میں کم از کم 333 افراد کو پھانسی دی گئی- اس رپورٹ کے مطابق 2021 میں پانسی کی سزا پانے والے 333 افراد کی 21 فیصد کا تعلق بلوچ قومیت سے ہے-