اوگرانوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 23 روپے 86 پیسے اضافہ کیا گیا ۔
جس کے بعد فی کلو گرام قیمت 201 روپے 15 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر میں 281 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا۔جس کے بعد نئی قیمت 2373 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی 2092 روپے 13 پیسے تھی۔