وندر(رپورٹ،زبیر بلوچ) اسٹوڈنٹس کونسل آف لسبیلہ کی جانب سے گزشتہ روز گورنمنٹ ڈگری کالج وندر،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وندر کے طلباء کے ساتھ تعریفی نشست کا انعقاد کیا گیا اسٹوڈنٹس کونسل آف لسبیلہ کے عہدیداران نے کونسل کے متعلق کالج اور اسکول کے طلباء کو اسٹوڈنٹس کونسل آف لسبیلہ کے اعتراف و مقاصد ان کے سامنے بیان کیے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میونسپل کمیٹی وندر کے ہال میں منعقد کیے گئے نشست کے دوران اسٹوڈنٹس کونسل آف لسبیلہ کے مرکزی آرگنائزر سیاف رفیق بلوچ اور اوتھل زون کے صدر نزیر احمد سور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 سالوں سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود آج بھی لسبیلہ کے تعلیمی ادارے تباہی کی جانب دھکیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اعلیٰ تعلیمی حکام کے دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے ہیں لسبیلہ کے طلباء کے اہم تعلیمی مسائل کے انبار لگ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ بریدہ کیمپ،ناکہ کھارڑی، خاصخیلی اسٹاپ، اچانک اسٹاپ،بزنجو بلوچ گوٹھ،ٹاور، سیریندہ،دبئی مسجد سمیت دیگر علاقوں کے طلباء 25 سے 30 کلو میٹر کا فاصلہ لوکل بسوں میں لٹکتے ہوئے اور بسوں کی چھتوں پر سوار ہو کر تعلیم حاصل کررہے ہیں یہاں افسوس کا مقام ہے کہ آج بھی لسبیلہ میں تعلیم کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں فقدان دکھائی دے رہا ہے اساتذہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے لسبیلہ میں درجنوں پرائمری اسکول بند ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پورے لسبیلہ میں سرکاری اسکولوں طلباء کے لیے بس کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی سہولت پیش رفت نہیں لائی جا رہی ہے جس سے بعض طلباء پرائمری یا مڈل پاس کرکے کھیتی باڑی میں لگ جاتے ہیں انہی صورتحال کے پیش نظر اسٹوڈنٹس کونسل آف لسبیلہ کو لسبیلہ میں مکمل طور پر بحال کرکے اسکول کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کی جائے گی- اب لسبیلہ کے نوجوانوں میں وہ شعور بیدار ہو چکا جس سے وہ اپنی آنے والی نئی نسلوں کو تعلیم کی طرف گامزن کرے گی اسٹوڈنٹس کونسل آف لسبیلہ حب،گڈانی،وندر،اوتھل،بیلہ کے طلباء کو ساتھ لیکر چلے گی-
گورنمنٹ ڈگری کالج وندر زون کے صدر عبدالمنان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ یہی سنائی دے رہا ہے کہ بوائز کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے جبکہ گرلز کو نہیں انہوں نے کہا کہ جتنے حقوق بوائز کو دیئے جاتے ہیں اتنے ہی حقوق گرلز کو بھی دینے چاہیے ان کا بھی بنیادی حق ہے۔گورنمنٹ ڈگری کالج وندر زون کے انفارمیشن سیکریٹری تنویر حفیظ ایوبی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کونسل آف لسبیلہ،گورنمنٹ ڈگری کالج وندر،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وندر کے طلباء کے ساتھ کرتے ہوئے کہا کہ شروع سے لیکر آج تک سرکاری اسکولوں کے فنڈز کھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری ہر نئی آنے والی نسلوں کو تعلیم کے حوالے سے ان کو جو اہم مسائل جو سامنے آنے ہیں ان پر ہمیں آواز اٹھانی چاہیے لسبیلہ میں جو اسکولز بند ہو چکے ہیں انہیں دوبارہ کھولنا ہوگا دور دراز کے پرائمری اسکولوں میں اساتذہ پورا مہینہ دکھائی نہیں دیتے اور مہینے کے آخری میں وہ بینکوں میں چکر لگاتے ہوئے چیک کے ساتھ دکھائی دیتے جس کی وجہ سے طلباء آگے جاکر ناکامی کا شکار ہوتے ہیں۔گورنمنٹ ڈگری کالج وندر زون کے جوائنٹ سیکریٹری اعجاز انور انگاریہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں بھی لسبیلہ کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ سمیت دیگر درسی کتب کا فقدان ہونا باعث تشویشناک امر ہے اعلیٰ تعلیمی حکام کو چاہیے کہ عین مطابق وہ نئی کلاس کے آغاز کے طلباء تک کتب کی دستیابی کو یقینی بنائی جائے بعض اوقات اس طرح ہوا ہے کہ ایک طالبعلم پاس ہوکر دوسری کلاس کا آغاز کرتا ہے تو اس کے لیے کتاب میسر نہیں ہوتے وہ کسی دوست ساتھی سے پرانے کتاب لیکر اپنی تعلیم کو جاری رکھتا ہے اور نئی آنے والی کتب سال کے آخر میں دستیاب ہوتی ہے جس سے طلباء پر تعلیم حاصل نا کرنے کے اثرات پڑتے ہیں۔
اسٹوڈنٹس کونسل آف لسبیلہ کے 3 رکنی کابینہ کے مرکزی آرگنائزر سیاف رفیق بلوچ،ڈپٹی مرکزی آرگنائزر سلمان شاہ،مرکزی انفارمیشن سیکریٹری زبیر بلوچ،اوتھل زون کے صدر نظیر سوری،سینئر نائب صدر قدیر احمد،جونئیر نائب صدر خلیفہ بلوچ،جنرل سیکٹریری اسراف علی،جونیئر جوائنٹ سیکریٹری مجاہد جمالی،انفارمیشن سیکریٹری زبیر بلوچ،ایڈشنل انفارمیشن سیکرٹری شاہنواز بلوچ،فائنانس سیکرٹری کے عبدالحمید،اور حاجی نے شرکت کی،بعدازاں تمام طلباء نے اسٹوڈنٹس کونسل آف لسبیلہ کو بہترین مقاصد پر کام کرنے پر حوصلہ افزائی کی جس کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج وندر،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وندر کے طلباء نے وندر زون بنانے کا فیصلہ کیا رائے اتفاق کے بعد صدر عبدالمنان،سینئر نائب صدر نثار احمد،جونیئر نائب صدر غلام سرور،جنرل سیکریٹری شکیل احمد،جوائنٹ سیکریٹری شحاب الدین،جونیئر جوائنٹ سیکریٹری اعجاز انور انگاریہ،آئی ٹی سیکریٹری خلفان،فنانس سیکریٹری حبیب اللہ بلوچ،انفارمیشن سیکریٹری تنویر حفیظ ایوبی،ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری محمد دلدار اپنے عہدوں پر منتخب ہوئے اسٹوڈنٹس کونسل آف لسبیلہ کی جانب سے اسٹڈی سرکل کے حوالے سے پروگرام کے انعقاد کے یہ طے کیا گیا کہ ہر مہینے میں دو مرتبہ اسٹڈی سرکل رکھا جائے گا جس میں طلباء کو مزید تعلیم حاصل کرنے کی جانب گامزن کریں گے۔ اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج وندر،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول وندر کے طلباء سمیت دیگر طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں اسٹوڈنٹس کونسل آف لسبیلہ کے عہدیداران کی جانب سے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا-