ریاض:
سعودی عرب نے خانہ جنگی کا شکار سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں سمیت ڈیڑھ سو افراد کو نکال لیا۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی قیادت کے حکم پر سوڈان سے سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ دیگربردار اور دوست ممالک کے سفارت کاروں، حکام اور شہریوں کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق جن سعودی شہریوں کے علاوہ جن 66 افراد کو بحفاظت سوڈان سے نکالا گیا ان میں پاکستان، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر،تیونس، بھارت، بلغاریہ، بنگلہ دیش، فلپائن ، کینیڈا اور برکینا فاسو کے شہری شامل ہیں۔
ریسکیو آپریشن میں سعودی بحریہ اورمسلح افواج کے دیگرشعبوں نے حصہ لیا۔