وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ گیس فراہمی کے حوالے سے بلوچستان کے ساتھ امتیازی رویہ ناقابل برداشت ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بیان میں کہا کہ گیس کمپنیوں کے رویے پر شہریوں میں اشتعال پایا جاتا ہے۔ بلوچستان طویل عرصے تک ملک کی گیس کی ضروریات پوری کرتا رہا ہے۔ آج شدید سرد موسم میں شہریوں کو گیس میسر نہیں۔گیس کی فراہمی کے حوالے سے بلوچستان کے ساتھ امتیازی رویہ ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ گزشتہ چند روز میں گیس حادثات کے باعث دس سے زائد افراد زندگی گنوا چکے ہیں۔
وزیراعظم اور وفاقی وزیر توانائی گیس کمپنی کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا فوری نوٹس لیں۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوۓ گیس حادثات کے باعث اموات پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوءے کہا ہےکہ وزیراعلی نے وفاقی حکومت سے گیس کمپنی کے غیر زمہ دارانہ رویہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
گزشتہ چند دنوں میں گیس حادثات میں دس سے زائد افراد زندگی گنوا چکے ہیں۔آج جب صوبائی حکومت نے ایس ایس جی سی کے دفتر سے رابطہ کیا تو کوئی بھی زمہ دار فرد موجود نہیں تھا گیس کی عدم دستیابی کے باعث امن امان کی صورتحال خراب ہونے کا احتمال ہے جس کی زمہ دار گیس کمپنی ہوگی
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.