خضدار میں یوریاکھاد مہنگے داموں فروخت کرنے پر خضدار میں یوریا ڈیلرز کی دکانوں کو سیل کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کو کھلی کچہری میں زمینداروں نے شکایت کی تھی کہ خضدار میں 2450 روپے قیمت میں فروخت ہونے والی یوریا کھاد 3200 روپے میں فروخت ہورہی ہے ۔
جس پر اسسٹنٹ کمشنر محمد جان جمالدینی نے کاروائی کرتے ہوئے ارباب کمپلیکس اور بازار میں دکانوں کو سیل کروادیا۔
اس موقع پر زمیندار رہنماء عبدالوہاب غلامانی نے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو خوش آئندہ قرار دیدیا ان کا کہنا تھا کہ زمینداروں کے لئے سبسڈی ریٹ مقرر ہے تاہم یہاں ڈیلرز نے بلاوجہ یوریا کھاد کو مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں جو کہ ناانصافی پر مبنی ہے۔
- ترکیہ اور شام میں زلزلہ،اموات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی - February 7, 2023
- نازی دور کی ٹائٹینک فلم: پروپیگنڈہ، زیادتی اور المیے کی کہانی - February 7, 2023
- حفیظ زہری کو رہائی کے بعد اغواء کرنے کی کوشش اور اہلخانہ پر تشدد کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ - February 4, 2023