بن یامین نیتن یاہو نے تیسری مدت کے لیے بطور اسرائیلی وزیر اعظم حلف اٹھا لیا،انہوں نے یکم نومبر کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
بن یامین نیتن یاہو نے 1996 سے 1999 تک اور 2009 سے 2021 تک اسرائیل کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔
نیتن یاہو کو جون 2021 میں کرپشن کے الزامات پر وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔
نیتن یاہو پر عدالت میں کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں، انہوں نے اپنے اوپر لگے الزامات سے انکار کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے نئے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.