نال میں ڈیم کے اسپل وے سے پانی کا اخراج، متصل اراضی زیر آب آنے کا خدشہ
شاشان سے متصل ڈیم پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے عدم توجہ کے باعث بھاری مٹی بھرنے سے ڈیم کا پانی ذخیرہ کرنے کا نظام کافی کم ہوتا جارہا ہے، جس کے باعث اسپل وے سے پانی کا اخراج تیزی سے جاری ہے۔
ڈیم سے مروکی تا ہزار گنجی کے مختلف قبائل و زمینداروں کو فائدہ پہنچتا ہے، کھجور سمیت دیگر باغات سیر آب رہتے ہیں، ڈیم کی کیچمنٹ ایریا سے بڑھاؤ کم پڑنے پر پانی کے اسٹوریج کی وجہ سے علاقے میں زرعی نظام کو کافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ڈیم کے کیچمنٹ ایریا کی صفائی سمیت اسپل وے کو جدید طریقے سے مرمت کرکے زمینداروں کو ریلیف پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں۔
محمد علی سیاپاد نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی صفائی و اسپل وے کی مرمت کو یقینی نہیں بنایا گیا تو مزید بارشوں سے ڈیم ٹوٹنے کا خدشہ ہے، جس سے قریبی آبادی کو جانی و مالی نقصان پہنچ سکتا ہے، لہٰذا ڈیم کی جدید طریقوں سے مرمت کی جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.