جمعیت علماءاسلام میں شمولیتی تقریب سے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 2008ءمیں جب حکومت بنائی تو جمعیت نے بہت ساتھ دیا۔
جمعیت علماءاسلام کے زیر اہتمام ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ جلسے میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے جے یو آئی میں شمولیت کرنے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بم دھماکوں اور حالات کی خرابی کے دوران جمعیت نے ہمیں دوست کی طرح سمجھا۔
عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہم نے بہت کچھ کرنا ہے۔جمعیت میں شمولیت سے پہلے دوستوں سے مشورہ بھی کیا۔ عوام کے تمام مسائل حل تو نہیں کرسکتے مگر کم سے کم کرنے کی کوشش کرینگے۔ فیڈریشن کی مضبوطی کیلئے صرف دعا کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بدھ کو نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے سراوان ہاؤس میں ملاقات کی ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کیساتھ 18ویں آئینی ترمیم پر کام کرنے کا اتفاق ہوا اور ان کا وژن متاثر کن ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.