بلوچستان کی آزادی کیلئے لڑنے والے مصلحہ تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹ میں بیرک گولڈ کمپنی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جنگی علاقے میں قدم رکھنے سے گریز کریں۔
انھوں نے کہا کہ ریکوڈک نہ تو قابض پاکستان کی ملکیت ہے اور نہ ہی بلوچستان کی کٹھ پتلی اسمبلی کی بلکہ یہ بلوچ قوم کی قومی دولت ہے۔
1/2. Reko Diq is neither property of occuping Pakistan nor of the puppet provincial assembly of Balochistan. It is the national wealth of Baloch nation. We warn Barrick Gold (GOLD) @BarrickGold company and its share holders to abstain from stepping into this war zone.
— Dr Allah Nazar Baloch (@IamDANBaloch) December 9, 2022
ڈاکٹر اللہ نذر نے کہا ہم بیرک گولڈ کمپنی اور اس کے شیئر ہولڈرز کو خبردار کرتے ہیں کہ اس جنگی علاقے میں قدم رکھنے سے گریز کریں ورنہ آپ اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر کوئی منصوبہ یا سرمایہ کاری قابل قبول نہیں۔
قبل ازیں گذشتہ روز سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا تھا کہ ریکوڈک بارے عدالت عظمی کا فیصلہ انتہائی مایوس کن و قابل تشویش ہے-
سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے میڈیا کو اپنے بیان میں کہا تھاکہ کہ اس سے قبل عدالت عظمیٰ کے جسٹس منیر کے سیاہ فیصلے سے مشرقی پاکستان کے علیحدگی کی راہ ہموار ہوئی آج ریکوڈک بلوچستان کے وسائل غیر ملکی قوتوں کے حوالے کرنے سے بلوچستان میں جاری مزاحمتی تحریکوں کو ایندھن فراہم کردیا گیا ہے ، جس کے مستقبل میں بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.